مصروف خواتین و مردحضرات کیلئے عشرہ ذی الحجہ سے فائدہ اُٹھانے کا آسان دستور العمل !

‏مصروف خواتین و حضرات کیلئے عشرہ ذی الحجہ سے فائدہ اُٹھانے کا آسان دستور العمل !
_____________________________
اگر وقت کی قلّت یا گھریلو اور کاروباری ذمّہ داریوں کی بِنا پر زیادہ وقت عبادات کو نہ دے سکیں تب بھی مندرجہ ذیل اعمال کے اہتمام سے انشاءالله عشرہ ذی الحجہ کی برکات کسی حد تک حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(1)پانچ وقت باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں۔ (خواتین گھروں میں اوّل وقت میں نماز ادا کریں)

(2)ہر قِسم کے گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کریں ورنہ محنت کے باوجود عبادات کا نور اور حقیقی نفع حاصل نہیں ہوگا۔بالخصوص اپنی نظروں اور زبان کی حفاظت کریں۔

(3)ذی الحجہ کا چاند دیکھنے سے لے کر قربانی کرنے تک اپنے جسم کے بال اور ناخن نہ تراشیں۔ یہ مستحب عمل ہے۔

(4)فرض نمازوں کے بعد تسبیح فاطمی سبحان الله 33 بار الحمدلله 33 بار اور الله اکبر 34 بار پڑھیں۔ 

(5)کم از کم یومِ عرفہ یعنی 9 ذی الحجہ کا روزہ رکھیں۔ ورنہ اِس عشرے میں جتنے روزہ رکھ سکیں اُتنا ہی بہتر ہے۔

(6)چلتے پھرتے زیادہ سے زیادہ تکبیرِ تشریق الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد کا وِرد کریں۔

(7)چلتے پھرتے زیادہ سے زیادہ تیسرے کلمے کا ورِد کریں۔ سبحان الله والحمدلله ولا اله الا الله والله اكبر

(8)چلتے پھرتے درود شریف کا ورِد کریں۔

(9)کم از کم 10 یا 15 منٹ روزانہ ترتیب سے تلاوتِ قرآن کا اہتمام کریں۔

(10)نمازِ مغرب میں 3 فرض 2 سنت اور 2 نفل کے بعد 2 نفل مزید اوّابین کی نیت سے ادا کر لیں۔

(11)نمازِ عشاء میں 4 فرض 2 سنت کے بعد وتر سے پہلے 2 یا 4 رکعات تہجد کی نیت سے ادا کر لیں۔ اُس کے بعد وتر ادا کر لیں۔ اگر رات میں توفیق ہوجائے تو مزید رکعات تہجد ادا کر لیں۔ لیکن عشاء کے ساتھ ادا کرنے سے کم از کم تہجد سے محرومی نہیں ہوگی۔

(12)حسبِ استطاعت صدقہ و خیرات کریں۔

(13)رات کو سونے سے پہلے تسبیح فاطمی، درود شریف، استغفار اور دعا لازمی پڑھ کر سوئے۔

(14)سب سے بڑھ کر کوشش کریں کہ اپنی زبان یا کسی عمل سے کسی دوسرے کو ادنیٰ تکلیف بھی نہ پہنچے اور اگر پہنچ جائے تو معافی مانگنے میں دیر نہ کریں
یاد رکھیں! الله کے بندوں کو تکلیف پہنچا کر الله کی رضا کا حصول ناممکن ہے۔

الله تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

              والله اعلم بالصواب

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا

خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی