خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی


خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کو حج 1446ھ پر میزبانی کی خصوصی ہدایت


مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے ذاتی خرچ پر فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کو رواں سال 1446 ہجری کے حج کی ادائیگی کے لیے مملکت میں مدعو کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


یہ عظیم الشان اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ سعودی عرب کی مستقل حمایت اور اسلامی یکجہتی کا مظہر ہے۔ خادم حرمین شریفین کی یہ میزبانی ہر سال دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے راحت اور روحانی سعادت کا باعث بنتی ہے۔


وزارتِ حج و عمرہ اور متعلقہ ادارے اس شاہی ہدایت پر فوری عملدرآمد کے لیے انتظامات کر رہے ہیں تاکہ مہمانانِ حرم کو بہترین سہولیات فراہم کی جا 

سکیں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا