بغیر اجازت نامے کے حج کی کوشش پر سخت کارروائی – وزارت حج

 وزارت حج و عمرہ کی وضاحت – بغیر اجازت نامے کے حج سے باز رہیں

ریاض – وزارت حج و عمرہ نے ایک اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "1446ھ (2025) کے حج کے لیے ہر شخص کو نسک (Nusuk) پلیٹ فارم کے ذریعے حج اجازت نامہ (Tasreeh) حاصل کرنا ضروری ہے"۔ یہ اقدام زائرین کے تحفظ اور حج کے منظم اور پرسکون انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


وزارت نے خبردار کیا کہ کوئی بھی ویزا، سوائے حج ویزا کے، حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ بغیر اجازت نامے کے حج کی کوشش کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


فراڈ اور دھوکہ دہی سے خبردار:

وزارت نے جعلی حج پیکجز، سوشل میڈیا پر گمراہ کن اشتہارات، اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع مکہ، ریاض، اور مشرقی صوبے میں 911 پر، جبکہ باقی سعودی عرب میں 999 پر دی جا سکتی ہے۔


مزید یہ کہ عمرہ زائرین کے لیے مملکت چھوڑنے کی آخری تاریخ 20 شوال 1446ھ (29 اپریل 2025) مقرر کی گئی ہے۔


حج کے متعلق مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں:

www.haj.gov.sa


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا

خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی