4 لاکھ 34 ہزار عازمین کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری

4 لاکھ 34 ہزار عازمین کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری


دنیا بھرسے عازمین حج کی حرمین شریفین میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ممالک سے آنےوالے عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچ رہےہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمر نے اعلان کیا ہے کہ کل بدھ تک 434,980 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

حج کی پہلی پرواز سے لے کر کل تک مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 271,562 عازمین حج پہنچے۔

لینڈ امیگریشن سنٹر نے 81,194 عازمین حج کو موصول کیا۔ کئی ممالک سے عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ مدینہ منورہ پہنچنے والےانڈونیشی عازمین کی تعداد 89,876 ، بھارت کے 44,173 پاکستان کے 42,838 ، الجزائر کے 28,738 اور ایران سے 26,695 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا

خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی