اب تک تقریباً 15 لاکھ حجاج کرام حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

ریاض: سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ حج سیزن کے آغاز سے اب تک تقریباً 15 لاکھ عازمین بیرون ملک ، سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

مملکت کا سفر کرنے والے 1,499,472 میں سے 1,435,014 عازمین ہوائی ، 59,744 زمینی اور 4,714 سمندری راستے سے پہنچے۔

ہوائی جہاز سے پہنچنے والوں میں سے 230,170 عازمین نے مکہ

روٹ کے اقدام سے استفادہ کیا۔

وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے جمعرات کو کہا کہ غیر ملکی عازمین کے حج کے اخراجات میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حج میں شرکت کرنے والے عازمین کی تعداد وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس آئے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا

خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی