حج انتظامات2023: مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 50 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام

حج انتظامات: مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر 50 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام

مجموعی طور پر 1.88 ملین مربع میٹر رقبے کو کار پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے
 06 جون ,2023

العربیہ نیوز کے مطابق مکہ معظمہ کی میونسپل کارپوریشن نے رواں سال حج سیزن کے موقعے پر عازمین حج کو بہترین سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں ہنگامی کار پارکنگ کی سروس کے انتظامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں بلدیہ کی طرف سے مکہ معظمہ کےداخلی راستوں پر پچاس ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مکہ معظمہ کی بلدیہ کی ایجنسی فار آپریشن اینڈ مینٹیننس نے شہر کے داخلی راستوں پر پانچ پارکنگ لاٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا کل رقبہ 1.88 ملین مربع میٹر ہے۔ یہ پارکنگ لاٹس سال  2023 کے حج کے انتظامات کا حصہ ہے۔ بلدیہ نے حج انتظامات کے سلسلے میں مکہ معظمہ کے داخلی راستوں پر حج سیزن کے دوران پچاس ہزارگاڑیوں کی پارکنگ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مکہ معظمہ بلدیہ نے وضاحت کی کہ ان پارکنگ لاٹس کی تیاری کا مقصد حج کے سیزن میں مکہ مکرمہ شہرکے اندر پارکنگ میں گاڑیوں کا دباؤ کم کرنا ہے۔ حج سیزن کے موقعے پر ہنگامی بنیادوں پر تیار کی گئی پارکنگ لاٹس کا معائنہ کرنے اور ان کی تیاری کے لیے متعدد تکنیکی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پارکنگ کی اضافی سہولت کا مقصد ضیوف الرحمان کو فریضہ حج کے مناسک کی ادائی کے دوران پُرسکون اور پرامن ماحول فراہم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

مکہ معظمہ بلدیہ نے بتایا کہ کار پارکنگ سے منسلک سہولیات سرکاری محکموں کے کمپلیکس، حجاج کے لیے ویٹنگ ہال اور بیت الخلاء شامل ہیں۔

میونسپلٹی نے بتایا کہ مقدس شہر کے داخلی راستوں پر پارکنگ لاٹس میں 50,000 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا

خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی