سعودی وزارت حج کا "روڈ ٹو مکہ " پراجیکٹ کا آغاز


"روڈ ٹو مکہ " پراجیکٹ کیا ہے ؟

سعودی عرب نے اس سال پہلی مرتبہ حجاج کرام کے لیے ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام شروع کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت پاکستان سمیت 7 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔  یہ پروگرام سعودی عرب کے وسیع تر اصلاحات اور ترقی کی علامت سمجھے جانے والے وژن2030 کا حصہ ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ روڈ ٹو مکہ اقدام کا مقصد عازمین کو اپنے ممالک سے آسانی کے ساتھ وصول کرنا اور ان کے حج کے طریقہ کاران کے ملک کے اندر ہی سے مکمل کرنا،آن لائن حج ویزہ جاری کرنا اور ہوائی اڈے پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کی تکمیل کا عمل مکمل کرنا ہے۔

اس پروگرام سے مستفید ہونے والے ممالک کے عازمین کے مملکت میں نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے مطابق ان کے سامان کی کوڈنگ اوران کی چھان بین، ان کے لیے مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعود عرب کی وزارت داخلہ اس اقدام کو وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج اور عمرہ، شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی وزارتوں کے تعاون سے نافذ کر رہی ہے ۔

   روڈ ٹو مکہ اقدام کی ایک سہولت کوڈنگ سروس ہے۔ یہ سہولت عازمین  کے سامان کو یقینی طور پر اور حفاظت کے ساتھ ان کی رہائش گاہوں تک پہنچانے میں زبردست کردار ادا کر رہی ہے۔

 ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ میں کوڈنگ، حاجیوں کا سامان رہائش گاہوں تک پہنچانے کا محفوظ طریقہ

یہ سروس پاکستانی عازمین حج کو اپنے ملک میں اپنے سامان کو ترتیب دینے کے قابل بناتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سامان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی رہائش گاہوں تک پہنچ جائے گا۔ حجاج کے سامان پر فلائٹ ڈیٹا اور معلومات پر مشتمل سٹیکر لگا دیا جاتا ہے۔ حجاج کرام کے پاسپورٹ کے سرورق پر ایک سٹیکر کے علاوہ ڈیٹا اور رہائش کے مقامات کی معلومات بھی درج ہوتی ہے۔ عازم حج کو ایک کارڈ دیا جاتا ہے جس میں اس کے سامان کی ساری معلومات درج ہوتی ہے۔

ایک خصوصی ٹیم وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں کوڈنگ سروس پر کام کر رہی ہے۔ یہ ایک لچکدار اور درست جہت کی اعلیٰ اور پیشہ ورانہ مہارت پر مبنی سہولت ہے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور ٹیم شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کر رہی ہے۔ مدینہ کے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا جاتا اور اسے ہر حاجی کی رہائش گاہ تک پہنچادیا جاتا ہے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حج 2025 کے لیے بنگلور سے روانگی کا فلائٹ شیڈول جاری

اللہ نے اپنے بندے کیلئے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا

خادمِ حرمین شریفین کا عظیم اقدام: فلسطینی شہداء و قیدیوں کے اہل خانہ میں سے 1000 مرد و خواتین کیلئے حج کی میزبانی