شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے خاندانوں میں سے ایک ہزار حاجیوں کی میزبانی کرنے کا حکم جاری کیا۔
حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودنے اس سال 2023 کی حج ادائیگی کیلئے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے خاندانوں میں سے 1,000 عازمین حج کی میزبانیکرنے کا حکم جاری کیا۔
حرمین شریفین کے متولی کی طرف سے میزبانی کرنا انکے پروگرام کا ایک حصہ ہے جس پر عمل درآمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی کرتی ہے۔
صدرمحترم وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے حرمین شریفین کے متولی کے مہمانوں کے پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس ا قدام کی سراہنا کی۔
وزارت اسلامی امور کے صدر نے کہا کی یہ ان کے لئے سعادت کی بات ہے کہ اس خدمت کا موقع انہیں ملا ۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "فلسطین کے عازمین کیلئے اس سخاوت کا تسلسل جو ہر سال حرمین شریفین کے متولی کے خرچ پر حج کرتے ہیں، اس کے مثبت نتائج اور فلسطین سے محبت اور گہرے تعلق کی تصدیق کرتا ہے ۔ اور یہ کہ وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، اور یہ قدم ان شہداء کے خاندانوں کے زخموں کو کم کرے گا، اور ان کے دکھوں، خاص طور پر شہیدوں، قیدیوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے گا۔
وزارت اسلامی امور کی طرف سے فلسطینی عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں، محترم نے وضاحت کی کہ
حرمین شریفین کے متولی کی جانب سے مہمانوں کے لیے مختلف پروگرام شامل ہیں، جسمیں مسجد نبوی کی زیارت، تاریخی مقامات کی زیارات ، ثقافتی اور سائنسی اجلاسوں کا انعقاد اور ان کے ساتھ حرمین شریفین مساجد کے اماموں کی ملاقات اور حاجیوں کو ان کے ممالک سے لانے سے لے کر ان کی واپسی تک مکمل خدمات کرنا ہے ، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ آسانی کے ساتھ تمام ارکان ادا کرسکیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں